English   /   Kannada   /   Nawayathi

تیراکی کے دوران مگر مچھ نے کیا حملہ ، ایک شخص ہلاک 

share with us

منڈیا 28؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) تیراکی کے دوران مگرمچھ کے حملہ کی زد میں آکر ایک شخص کی ہلاک ہونے کی واردات ملاولی تعلقہ میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت وینکٹیش (52) مقیم شمالی بنگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو مذکورہ مقام میں ایک مندر کے درشن کے لیے آیا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق کل صبح قریب ساڑھے آٹھ بجے مذکورہ شخص نے تیراکی کی غرض سے کاویری ندی میں چھلانگ لگائی ۔ اس دوران ندی میں موجود مگرمچھ نے اس پر حملہ کردیا اور اس کو کھینچ کر دور لے گیا ۔ پریشان اہلِ خانہ اور اس کے دوستوں نے گاؤں والوں کو اس کی اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر ندی میں چھلانگ لگاتے ہوئے مگرمچھ کو ڈنڈوں سے پیٹ کر وینکٹیش کو الگ کرنے میں کامیاب ہوگئے لیکن تب تک دیر ہوچکی تھی۔ کہا جارہا ہے کہ مگر مچھ کے حملہ میں وینکٹیش شدید زخمی ہوگیا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ مقامی حکام کے مطابق اس علاقہ میں اس طرح کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا