English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹکا بند ، بعض مقامات پر بند کامیاب تو بعض شہروں میں کوئی اثر نہیں 

share with us

بنگلور 28؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا کی جانب سے بلائے گئے کرناٹکا بند پر ملا جلا رد عمل دیکھنے کو ملا۔ بعض شہرو ں میں بند کامیاب کرنے کے لیے راستے روکے گئے اور دکانیں زبردستی بند کروانے کی کوشش کی گئی البتہ بعض شہروں میں بند کا اثر نظر نہیں آیا۔ میسور میں بی جے پی ایم پی پرتاب سمہا نے اہم شاہراہ بند کرکے بسوں کو روکا ۔ فلم ٹھیٹروں کے مالکان نے بھی بند کا ساتھ دینے کے لیے اپنے ٹھیٹر بند رکھے لیکن اسکول اور کالجوں معمول کے مطابق کھلے رہے۔ شہر میں بی جے پی کارکنان نے بعض دکانیں زبردستی بند کروانے کی کوشش کی۔ احتجاجیوں نے سڑکوں پر ٹائر جلاکر بھی ریاستی سرکار پر اپنے غصہ کا اظہار کیا۔ بلاری ، سرسی ، ٹمکور ، رام نگر ، کاروار میں بھی بندپر ملا جلا رد عمل دیکھنے کو ملا۔ ہوسپیٹ ، منگلور ، چامراج نگر اور دیگر شہر میں بند کا کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا اور معمول کے مطابق ٹریفک جاری رہی ۔ جھمکھنڈی میں کانگریس کے رکن اسمبلی سدھو نیاما گوڑا کی سڑک حادثہ میں موت کی وجہ سے بند ملتوی کیا گیا ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا