English   /   Kannada   /   Nawayathi

اگرکسانوں کا قرض معاف نہیں ہوا تو عہدہ سےمستعفی ہو جاؤں گ :کمار سوامی

share with us

بنگلور:28؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ کماراسوامی کا کہنا ہے کہ وہ سات روز کے درمیان ریاست کے کسانوں کا قرض معاف کر دیں گے۔قومی دارالحکومت نئی دہلی میں وزیراعظمنریندر مودی سے ملاقات سے قبل کرناٹک کے نو منتخب وزیراعلیٰ کماراسوامی کا کہنا تھا کہ اگر سات روز کے درمیان کسانوں کا 53 ہزار کروڑ کا قرض معاف نہیں کیا تو عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔وزیراعلیٰ کماراسوامی آج وزیراعظم کے علاوہ کئی وزراء سے ملاقات کریں گے۔ کماراسوامی نے کہا کہ 'کرناٹک کی عوام نے مجھے اور جے ڈی ایس کو مسترد کر دیا، میں واقف ہوں کہ کس نے مجھے ووٹ دیا ہے اور کس نے نہیں۔ اگر مجھے واضح اکثریت ملتی تو مجھ پر کسی کا بھی دباؤ نہیں ہوتا'۔انھوں نے مزید کہا کہ کرناٹک کی عوام نے مجھے منتخب نہیں کیا ہے میں کانگریس پارٹی کی رحم و کرم پر وزیراعلیٰ کے طور پر منتخب ہوا ہوں۔کماراسوامی نے بی جے پی کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ واویلا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، اگر سات دن کے درمیان کسانوں کا قرض معاف نہیں کر سکا تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا