English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدینہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم مولوی عبدالقادر ندوی کی جانب سے ایک ضروری وضاحت 

share with us

بھٹکل 27؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) گذشتہ دنوں سے مدینہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم مولوی عبدالقادر ابن محمد میراں شیخ مقیم منکی کے تعلق سے وھاٹس اپ پر ایک خبر گردش کررہی ہے جس میں ان کی ایک تصویر پر 98.3فیصد لکھا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک ٹیکسٹ میسیج بھی ہے جس میں لکھا ہے کہ انہوں نے مدینہ یونیورسٹی میں انہوں نے اول مقام حاصل کیا ہے۔ مولوی عبدالقادر ندوی نے خود دفتر فکروخبر پہنچ کر اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یونیورسٹی میں اول مقام تو حاصل نہیں ہوا البتہ وہ امتیازی نمبرات سے ضرور کامیاب ہوئے ہیں ۔ انہو ں نے ہمیں بتایا کہ وہ مدینہ یونیورسٹی کے شعبۂ شریعہ میں زیر تعلیم ہیں ۔ اور اس شعبہ میں جو بھی طالب علم پچانوے سے زائد فیصد نمبرات حاصل کرتا ہے اسے اے پلس کا درجہ دیا جاتا ہے ۔ اور اس طرح ان کے ساتھ بہت سے طلباء نے بھی اے پلس حاصل کیا ہے۔ انہوں نے وھاٹس پر وائرل مسیج کے سلسلہ میں کہا کہ وہ پیغام ان کے اور ان کے اہلِ خانہ یا ان کے عزیز کی جانب سے وائرل نہیں کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے انہیں خود پتہ نہیں ہے کہ یہ پیغام کس نے وائرل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کے پیغامات موصول ہوتے ہی متعلقہ شخص سے ضرور رابطہ کیا جائے اور ان سے اس کی تصدیق کرائی جائے اس لیے کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ وھاٹس اپ پر وائرل اکثر پیغامات حقائق پر مبنی نہیں ہوتے اور جس کسی کو بھی یہ پیغام موصول ہوتا ہے وہ بلا تصدیق کیے آگے بھیج دیتا ہے جس سے غلط پیغام کچھ ہی لمحوں میں دنیا بھر میں پھیل جاتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا