English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک: قلمدانوں کی تقسیم پر کانگریس اور جے ڈی ایس میں شدید اختلافات

share with us

بنگلور:27؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک میں جاری سیاسی ناٹک اب بھلے ختم ہو گیا ہو لیکن اب کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان قلمدانوں کی تقسیم کی وجہ سے رسہ کشی جاری ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کماراسوامی اور کانگریس کے درمیان محکموں کی تقسیم کے پیش نظر کچھ اختلاف ہے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس سے حکومت کو خطرہ ہو۔کرناٹک میں ایچ ڈی کماراسوامی کے واضح اکثریت ثابت کرنے کے بعد کانگریس کے رہمنا ہائی کمان کے ساتھ کابینہ اور محکموں کی تقسیم کے سلسلے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہفتے کے روز دہلی روانہ ہوئے تھے۔اس ضمن میں کانگریس کے نائب وزیراعلی جی پرمیشور، سابق وزیراعلی سدھا رامیا اور کانگریس صدر راہل گاندھی سمیت سونیا گاندھی اس موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔کماراسوامی نے میڈیا سے بتایا '' ان کی پارٹی اور اتحادی جماعت کانگریس کے مابین محکموں کی تقسیم کے حوالے سے اختلاف ہے لیکن ان میں ایسا کچھ نہیں ہے جس سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ ہو''۔ذرائع کے مطابق کماراسوامی نے سابق وزیراعلی سدھا رامیا، نائب وزیراعلی جی پرمیشور اور کرناٹک میں کانگریس کے چیف سکریٹری وینو گوپال سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کانگریس صدر راہل گاندھی اور سونیا گاندھی سے ملاقات کرنے کے لیے دہلی جایں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا