English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس ملائیشین ایم ایچ 17 کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے، یورپی یونین

share with us

برسلز:26؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین اور مغربی دفاع اتحاد نیٹو نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014ء میں مشرقی یوکرائن میں ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 17 کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل بین الاقوامی تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ اس طیارے کی تباہی روسی فوج کے ایک بریگیڈ کی جانب سے داغے جانے والے میزائل کے نتیجے میں ہوئی تھی۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین روس سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اس واقعے کی ذمہ داری قبول کرے اور اس میں ملوث افراد کا احتساب کرنے میں مکمل تعاون کرے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا