English   /   Kannada   /   Nawayathi

منگلور : دوسرے شخص کے پاسپورٹ پر دبئی سفر کرنے کی کوشش کرنے والا مسافر گرفتار 

share with us

 

منگلورو 26؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) دوسرے شخص کے پاسپورٹ کے ذریعہ دبئی سفر کرنے کی کو شش کرنے والے ایک مسافر کو منگلور ایرپورٹ پر حراست میں لیے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ مذکورہ شخص کی شناخت سنتوش (30) مقیم کاسرگوڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ افسران نے اسے بچپے پولیس کے حوالہ کردیاہے اور اس پورے معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سنتوش جمعرات کے روز دبئی جانے کے لیے رات نو بجے ایرپورٹ پہنچا۔ امیگریشن کاؤنٹر پر تفتیش کے دوران افسران نے پایا کہ سنتوش کے پاس موجود پاسپورٹ دوسرے کے نام پر ہے۔ فوری طور پر افسران نے اسے حراست میں لے کر بچپے پولیس کے حوالے کردیا۔بتایا جارہا ہے کہ سنتوش اآٹھ ماہ قبل اسی پاسپورٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے آبائی وطن پہنچا تھا۔ دورانِ تفتیش اس نے بتایا ہے کہ عبداللہ اور حنیف نامی دو افراد نے یہ پاسپورٹس فراہم کیا تھا جو کاسرگوڈ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں پاسپورٹ ایجنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ عدالت نے سنتوش کو پندرہ دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ پاسپورٹ تمبان نامی شخص کے نام پر ہے ، اس غیر قانونی کام میں تعاون کرنے کی وجہ سے تمبان کو پولیس حراست میں لینے کی تیاری کررہی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا