English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : فلور ٹیسٹ میں پاس ہوئے کمار سوامی ، بی جے پی ممبران اسمبلی نے ایوان سے کیا واک آوٹ

share with us

بنگلورو :26؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک اسمبلی میں وزیر اعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے فلور ٹیسٹ پاس کرلیا ہے۔ انہوں نے دوپہر تین بجے اعتماد کی تحریک پیش کی ۔ ان کی تقریر کے دوران ہی بی جے پی کے ممبران اسمبلی نے ایوان سے واک آوٹ کردیا ۔ بی جے پی ممبران کی عدم موجودگی میں ایوان میں تحریک اعتماد صوتی ووٹ سے منظور ہوگئی۔ اس درمیان یدی یورپا نے کانگریس- جے ڈی ایس حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں کسانوں کا قرض معاف نہیں کیا گیا تو وہ اور ان کی پارٹی پوریریاست میں تحریک چلائے گی۔کمار سوامی نے بدھ کو اپوزیشن کے سینئر لیڈروں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے درمیان وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لیا تھا۔ سوامی کا یہ فلور ٹیسٹ بی ایس یدی یورپا کے فلور ٹیسٹ کے چھ دن بعد ہوا ہے ۔ گزشتہ ہفتہ بی ایس یدی یورپا نے فلورٹیسٹ سے قبل ہی وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیا تھا۔جمعہ کے روز اعتماد کی تحریک پیش کرتے ہوئے کمار سوامی نے کہا کہ کافی سوچ سمجھ کر ہی یہ اتحاد قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مستقبل بھی اتحاد پر ہی مرکوز ہے۔ اس سے قبل کے آر رمیش کمار کو اسمبلی اسپیکر منتخب کیا گیا اور پھر اس کے بعد انہوں نے بی ایس یدی یورپا کو ایوان میں اپوزیشن لیڈر اعلان کیا ۔ گووند کرجول کو ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بنایا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا