English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان نے دنیا کے سب سے طاقت ور پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

share with us

دنیا کے مختلف ملکوں کی رینکنگ میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کا تئیسواں نمبر ہے


ٹوکیو:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) جاپان نے دنیا کے سب سے طاقت ور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرلیا، جبکہ عالمی فہرست میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ تیز رفتاری سے اوپر آ رہا ہے، اماراتی شہری 154 ملکوں میں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں۔دنیا کے مختلف ملکوں کی رینکنگ میں متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کا تئیسواں نمبر ہے، 2008 سے اب تک اس رینکنگ میں امارات نے38 ملکوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ایسے ممالک جہاں اماراتی شہری بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ان کی تعداد 154ممالک تک جاپہنچی ہے۔جاپانی شہری اس اعتبار سے پہلے نمبر پر ہیں جنہیں 189 ممالک میں بغیر ویزہ یا آن ارائیول ویزے کی سہولت حاصل ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا