English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا نے امریکی نائب صدر کو بتایا 'جاہل' ، پوچھا۔ میٹنگ کروگے یا نیوکلیائی جنگ؟

share with us

سیول:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) شمالی کوریا نے امریکی نائب صدر مائک پینس کو 'جاہل اوربیوقوف'بتاتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی چوٹی سطح کے مذاکرات کو رد کرنے کا ایک مرتبہ پھر انتباہ دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پوچھا کہ کیا وہ ہم سے میٹنگ روم میں ملیں گے یا پھر نیوکلیائی جنگ میں بھڑنا چاہیں گے۔شمالی کوریا کی نائب وزیر خارجہ معاملوں میں نائب وزیر چو سن ہوئی نے حکومت سماچار ایجنسی کے سی این اے کے ذریعے بیان جاری کرتے ہوئے مائک پینس کو فاکس ٹی وی کو دئے ان کے انٹرویو پر خوب کھری کھوٹی سنائی۔انہوں نے کہا ،"امریکی نائب صدرکے منھ سے نکل رہی ان بیوقوفی والی باتیں سن کر میں اپنی حیرانی کو چھپا نہیں سکتی'۔درا اصل پینس نے اس نے اس پیر فاکس نیوز دئے انٹرویو میں شمالی کوریائی تاناشاہ کم جونگ ان کو انتباہ دیا تھا کہ اگر انہوںنے ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ سنگا پور میں اگلے مہینے ہونے والے چوٹی سطح کے مذاکرات سے پہلے کوئی 'کھیل'کھیلا تو یہ ان کی بھاری بھول ہوگی۔اس کے ساتھ ہی انہوںنے کہا تھا کہ اگر کم جونگ ان نے سمجھوتہ نہیں کیا تو ان کا بھی حشر لیبیائی تاناشاہ معمر غدافی کو لوگوں نے مار ڈالاتھا۔پینس کی ان باتوں سے شمالی کوریا خاصہ بھڑک گیا۔اسے لیکر شمالی کوریائی نائب وزیر خارجہ نے بیحد سخت لہجے میں بیان جاری کرتے ہوئے پینس کو 'بے لگام اور گستاخ'بتایا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ واشنگٹن یوں دھمکیاں دیکر پیونگ یانگ کو بات چیت کیلئے کبھی راضی نہیں کر سکتا۔چو نے کہا ،'ہم نے کبھی امریکہ سے بات چیت کی بھیک نہیں مانگی اور اگر وہ ہمارے ساتھ نہیں بیٹھنا چاہتے تو ہم انہیں منانے کی زحمت بھی نہیں اٹھائیںگے۔یہ مکمل طرح سے امریکہ پر منحصر کرتا ہے کہ وہ ہم سے میٹنگ روم میں ملیںگے یا پھر جوہریجنگ میں بھڑنا چہایں گے'۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا