:اور ہر طرح کے
چامراج نگر کے ایک گاؤں میں ووٹنگ کا بائیکاٹ ، نارا ... جنوبی کنیرا کے بنجارملے میں 100 فیصد پولنگ ... حیدرآباد یونیورسٹی میں فلسطین یکجہتی مارچ کیلئ ... وزیراعظم مودی کے بیان کی مذمت کرنے پر اقلیتی مورچ ... ہریدوار میں ہندو شدت پسندو کی مسلم نوجوان کو پریش ... وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ ... نم آنکھوں کے ساتھ مولانا عبدالعلیم فاروقی کی تدفی ... وزیراعظم کے متنازعہ بیان بازی پر الیکشن کمیشن کا ...

بنگلورو 24؍مئی 2018(فکروخبرنیوز) ملک بھر میں معصوموں کو پکڑ کر انہیں بری طرح زدوکوب کرکے موت کی نیند سلانے کا عمل اب عام سی بات بن گئی ہے۔ ملک کے طول وعرض سے ایسے خبریں مسلسل آرہی ہیں جہاں چند لوگ اکٹھے ہوکر کسی پر ظلم کرتے ہوئے اس کو آخری سانس لینے پر مجبور کرتے ہیں۔ تازہ واقعہ بنگلور کے پینشن محلہ میں کل دوپہر پیش آیا جہاں بھیڑ نے راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بچوں کا اغوائی سمجھ کر اس کو بری طرح زدوکوب کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ مہلوک کی شناخت کالورام (26) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص محلہ میں گھوم رہا تھا جس پر بعض لوگوں کو بچوں کی اغوائی کا اسی پر شک ہوا جس کے بعد کچھ لوگوں نے اسے پکڑ کر پوچھ تاچھ کی ۔ اس دوران ایک بھیڑ جمع ہوگئی اور انہوں نے پوچھ تاچھ کے دوران ہی اس پر حملہ کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جس کے ہاتھ میں جو ملا اس سے انہوں نے اس پر حملہ کردیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔ ایک عینی شاہد نے پولیس کنٹرول روم کو واقعہ کی اطلاع دی۔ فوری طور پر پولیس موقعۂ واردات پر پہنچی اورزخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا ۔ بتایا جارہا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ پولیس کے مطابق مہلوک شخص کی شناخت اس کے پاس موجود ووٹر آئی ڈی سے کی گئی ہے۔ نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |