English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی روپا اپنے عہدے سے الگ ہوجائیں گے ؟؟

share with us

بنگلورو 23؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بی ایس ایڈی یوروپا نے اپوزیشن لیڈر بننے کے لیے بی جے پی کے صدارتی عہدہ چھوڑنے کے امکانات نظر آرہے ہیں ۔ ذرائع کے حوالہ سے ملی اطلاعات کے مطابق ان کے اس فیصلہ کے بعد بی جے پی کے صدارتی عہدہ کے لیے اروند لمباولی ، نلن کمار کتیل ، پرہالڈ جوشی ، بھگونت خوبا، شوبھا کرندلاجے کے نام سامنے آرہے ہیں۔ یہ بات بھی سامنے آرہی ہے کہ ایک ایسے امیدوار جو قانون سازی او رپارٹی تنظیم کا مؤثر طریقہ سے تعاون کرسکتے ہیں وہ اس فہرست میں سب سے آگے ہوں گے ۔ اگر ایڈی یوروپا حقیقت میں ایسا کرتے ہیں تو لبروالی اور پرہل جوشی کو اس عہدہ کے لیے منتخب کیا جاسکتا ہے۔یہ بات بھی اہم ہے کہ اس کے انتخاب کے لیے بی جے پی کا یہ فیصلہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے فیصلوں پر بھی منحصر ہوسکتا ہے اور کانگریس او رجے ڈی ایس کے فیصلوں کے بعد کوئی حتمی بات بی جے پی کی جانب سے سامنے آسکتی ہے۔اگر شیوا کمار کانگریس کے صد اور جے ڈی ایس میں بھی اس عہدہ میں تبدیلی آتی ہے تو بی جے پی سی ٹی روی کو ریاستی پارٹی کی صدارتی کرسی سونپ سکتی ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا