English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے وا لوں کے سامان کیلئے 6 دروازے مختص

share with us

مکہ مکرمہ:22؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مسجد الحرام کے ماتحت ادارہ رہنمائی نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام میں اعتکاف کرنے والوں کے سامان کیلئے 6 دروازے مختص کردیئے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے اعتکاف کے خواہشمند لوگوں سے آن لائن درخواستیں طلب کی تھیں ۔ دستی طور پر بھی درخواستیں پیش کرنے کی سہولت مہیا کی تھی۔ ہر برس کی طرح امسال بھی اندرون و بیرون سعودی عرب سے ہزاروں فرزندان اسلام ماہ مبارک کے آخری عشرے میں حرم شریف میں اعتکاف کی سعادت حاصل کریں گے۔ اعتکاف کا سلسلہ چاند رات کی عشاءکی نماز تک جاری رہے گا۔ ادارہ رہنمائی کے ڈائریکٹر سلمان المقوشی نے مکہ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ اعتکاف کرنے والوں کا سامان رکھنے کیلئے الماریاں بنا دی گئی ہیں۔ ان کے نمبر متعین کردیئے گئے ہیں۔ الماری کھولنے بند کرنے کیلئے ڈیجیٹل تالے مہیا کئے گئے ہیں۔ اعتکاف کرنےو الوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کھانے کا سامان ہمراہ نہ لائیں۔ صرف وہی سامان لائیں جس کی اجازت دی گئی ہے۔ اگر کسی معتکف نے اعتکاف کیلئے مخصوص جگہ پر سامان رکھنے کی کوشش کی تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہوگا، اس طرح کا سامان صاف کرا دیاجائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اعتکاف کرنے والے گیٹ نمبر 75 ، 76 ، 77 ، 81 ، 82 ، 83 سے ہی سامان لا سکتے ہیں۔ معتکف کو جائے نماز ، گدا تکیہ ، اوڑھنے کیلئے چادر اور احرام لانے کی اجازت ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا