English   /   Kannada   /   Nawayathi

محض12منٹوں میں پاکستان اسرائیل کو تباہ کر سکتا ہے ،پاکستانی آرمی جنرل کا بیان

share with us

پاکستانی آرمی میں اسٹاف کمیٹی کے جوائنٹ چیف افسر جنرل زبیر محمود حیات نے ایک ایسا دعوی کیا ہے کہ اگر اسرائیل پاکستان کی زمین پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو ہم 12منٹ میں ہی یہودیوں کے اقتدار کو اکھاڑ پھینکیں گے۔پاکستانیجنرل زبیر محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ یہودی مخالف نہیں ہیں، لیکن پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کو لے کر بہت فکر مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے ملکوں کے بارے میں سوچنا چھوڑ کر پاکستان اپنے بارے میں خود سوچے۔ انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو اپنے رخ میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق جنرل زبیر محمود نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں رکھتا کہ یہودی پاکستان کے دشمن ہیں، کیوں کہ نفرت سے صرف نفرت ہی پیدا ہوتی ہے، پیار نہیں۔جنرل زبیر نے کہا کہ جب بات انسانی حقوق کی ہوتی ہے، تو پاکستان بھی اس میں شامل ہوتا ہے، لیکن اس میں ایک پریشانی یہ ہے کہ وہ  اسرائیل کے ساتھ نہیں آسکتا۔اس لیے کہ پاکستان کی شبیہ کو بیرونی طور پر صحیح کرنے کے لیے شاید ہمیں پہلے خود میں تبدیلی کرنے پر توجہ دینی چاہئے اور پھر فکر کریں کہ دوسروں کے پاس ہماری شبیہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اسرائیل کا پاکستان کے ساتھ بھروسہ مضبوط نہیں رہا ہے۔ انہوں نے 1967 میں ایک یہودی اخبار میں شائع اسرائیل کے بانی بین گورین کی تحریر کا ذکر کیا، جس میں گورین نے لکھا کہ ورلڈ جیونسٹ موومنٹ کو پاکستان سے پیدا ہونے والے خطرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے، وہ ہمارے وجود کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔جنرل زبیر نے کہا کہ اسرائیل مانتا ہے کہ سبھی فلسطینی دہشت گرد ہیں۔ اسرائیل اسلامی شدت پسندوں اور خود کش حملہ آوروں سے اپنے شہریوں کی حفاظت کررہا ہے، جبکہ سچائی اس سے بالکل مختلف ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا