English   /   Kannada   /   Nawayathi

متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاروں، ڈاکٹروں اور انجینئرز کیلئے 10سالہ ویزے کا اعلان

share with us

دبئی :21؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع): متحدہ عرب امارت نے نئی ویزہ پالیسی اور اونر شپ سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کردیا، ماہرین، طلبا اور سرمایہ کار دس سال کا رہائشی ویزہ حاصل کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے نئی رہائشی ویزہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کردیا گیا، مختلف شعبوں سے وابستہ افراد کو دس سال کا رہائشی ویزہ دیا جائے گا جبکہ پروفیشنلز کے خاندانوں کو بھی ویزہ ملےگا۔جس میں بالخصوص میڈیکل ،سائنٹیفک ،ریسرچ اور ٹیکنیکل فیلڈ ز کے ساتھ ساتھ تمام سائنسدان شامل ہیں۔نئی ویزہ پالیسی کا فیصلہ یواے ای کابینہ نے اہم اجلاس میں کیا، کابینہ کا اجلاس دبئی کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صدارت میں ہوا، ۔اجلاس میں ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ سیف بن زید النہیان ،نائب وزیر اور وزیر صدارتی امور شیخ منصور بن زید النہیان دیگر وزرا کے ساتھ موجود تھے۔کابینہ نے ابوظہبی میں صدارتی محل میں فیصلے کی منظوری دی، نئی ویزہ پالیسی کے مطابق تاجر،ماہرین اور اے گریڈ کے طالبعلم دس سال کا رہائشی ویزہ لے سکیں گے۔یواے ای میں تاجروں کو سو فیصد اونر شپ دینے کا فیصلہ بھی اعلان کیا گیا یواے ای میںکمپنیوں کے فارن اونر شپ سسٹم میں بھی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے تاجروں کو سو فیصد اونر شپ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر شیخ محمد بن راشد کا کہنا تھا کہ 148 یو اے ای بدستور مواقع کی سرزمین ہے ، وہ انسانی خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے بہتر ماحول اور غیر معمولی صلاحیتوں کو جلا بخشنے اور انھیں بروئے کار لانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔نئی ویز پالیسی اورسو فیصد اونر شپ کا مقصد متحدہ عرب امارات کو سرمایہ کاری اور ماہرین کا حب بنانا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا