English   /   Kannada   /   Nawayathi

مزاحمتی فورسز کی کامیاب پیش قدمی،صعدہ میں حوثیوں کے اسلحہ گوداموں پر بمباری

share with us

باغیوں کی طرف سے ایک ہفتے میں سعودی عرب پر چھ بیلسٹک میزائل داغے گئے،تمام ناکام بنادیئے،ترجمان عرب اتحاد


صنعاء:15؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں سرگرم عرب عسکری اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے ایک ہفتے کے وران ملک کے اندر اور سعودی عرب پر کم سے کم چھ بیلسٹک میزائل داغے۔اتحادی فوج نے گذشتہ روز یمن میں متعدد مقامات پر باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے انہیں تباہ کیا ہے جب کہ صعدہ گورنری میں حوثیوں کے اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق الریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں اتحادی فوج کے ترجمان کرنل پائلٹ ترکی المالکی نے کہا کہ حوثی باغیوں کو جنگ کے لیے افرادی قوت کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ کم عمر بچوں اور خواتین کو بھی میدان جنگ کے لیے بھرتی کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صعدہ گورنری میں سرکاری فوج اور حکومت نواز مزاحمتی فورسز نے غیرمعمولی پیش قدمی کی ہے۔ حوثیوں کے اسلحہ کے کارخانوں، بنکروں اور غاروں کونشانہ بنایا گیا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران حوثیوں کے قبضے سے برآمد کردہ اسلحہ اور گولہ بارود کی تصاویر بھی دکھائیں۔ایک دوسرے سوال کے جواب میں کرنل المالکی نے کہا کہ باغیوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثیوں کی طرف سے الریاض سے ایک سو کلو میٹر دور ویران علاقے میں ایک میزائل داغا۔ان کاکہنا تھا کہ سرکاری فوج اور اتحادی فوج نے مل کر مغربی ساحل کی الحی ماء بندرگاہ باغیوں سے چھڑا لی ہے۔کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ گذشتہ جمعرات کو حوثیوں کی طرف سے الصلیف کے مقام پر ساحل سمندر پر کھڑے ترکی کیایک مال بردار جہازمیں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں جہاز کونقصان پہنچا ہے تاہم جہاز پر موجود عملہ اور گندم محفوظ رہے ہیں۔یمن میں امدادی کارروائیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرب اتحادی فوج امدادی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ہفتے میں یمن کے لیے ادویات سے بھرے دو ہوائی جہاز یمن بھیجے جا رہے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا