English   /   Kannada   /   Nawayathi

تعصبات معاشروں کو تباہ اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں، امام حرم

share with us

مکہ مکرمہ۔:12؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے خبردار کیا ہے کہ تعصبات خطرناک سماجی امراض ہیں۔ یہ انسانیت کو کھوکھلا کردیتے ہیں۔ تعصبات افراد، اقوام اور معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتے ہیں۔ یہ ایسی آفت ہے جب بڑھتی او رپھیلتی ہے تو انسانوں کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیتی ہے۔ تعصبات معاشروں کو تباہ کردیتے ہیں اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تعصبات کی ہوا چلتی ہے تو تعلیم یافتہ غیر تعلیم یافتہ ، مہذب ، غیر مہذب ، دیندار اور غیر دیندار ہر ایک کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ یہ غرور کا سرچشمہ ہے۔ یہ ظلم کی تحریک دیتے ہیں۔ یہ نفرت اور بدعنوانی کا بہت بڑا سبب ہیں۔ امام حرم نے کہا کہ تعصب اور عصبیت زمانہ جاہلیت کی پیداوار ہیں۔ تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے۔ یہ نفرت ، تفرقہ ، گمراہی ، بغض کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ تعصبات حق و انصاف اور اصول پسندی کے دشمن ہیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا