English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران کی پالیسیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے کام کرتے رہیں گے: الجبیر

share with us

ریاض:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ "ہم جوہری معاہدے سے امریکا کی علاحدگی کی تائید کرتے ہیں اور ایران پر اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کے فیصلے کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ہم ایران کی معاندانہ پالیسیوں کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کا سلسلہ جاری رکھیں گے"۔ٹوئیٹر پر اپنے دو علاحدہ بیانات میں سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے پابندیاں ہٹائے جانے کے فیصلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کارروائیوں اور ہمارے خطّے میں دہشت گرد جماعتوں کی سپورٹ میں اضافہ کیا جن میں حزب اللہ اور حوثی ملیشیا شامل ہے"۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا۔ وہائٹ ہاؤس میں اپنے ٹی وی خطاب کے دوران انہوں نے معاہدے کو ایک "آفت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ تہران پر پابندیاں بحال کی جا رہی ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا