English   /   Kannada   /   Nawayathi

اے ایم یو کے بعد جامعہ پر نشانہ،فرقہ پرستوں نے لگائے بھڑکاؤ نعرے

share with us

نئی دہلی:09؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی تنازع اب جامعہ ملیہ اسلامیہ پہنچ گیاہے۔جامعہ میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب جامعہ کے احاطے میں آر ایس ایس اسٹوڈینٹ تنظیم اکھل بھارتیہ پریشد (اے بی وی پی)  نے مارچ نکال کرنعرے بازی شروع کر دی۔اے بی وی پی کے طلبا نے نفرت انگیز نعرے لگائے ۔ جناح کے حامی شرم کرو،ہندوؤں کو ڈرانا بند کرو اور جامعہ میں ہندو محفوظ نہیں ہیں ،جناح کی اولاد جیسے متنازع نعرے لگائے تھے۔نعرے بازی سے طلبا کافی ناراض ہیں۔طلبا اس پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔جامعہ کے طلبا یہ سب دیکھ کر حیران تھے کہ اچانک ایسا کیسے ہو گیا؟جامعہ کے طلبا کا کہنا ہے کہ وہ جامعہ کو بدنام کرنے اور فساد کرنے کرنے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔واضح ہو کہ جامعہ میں امتحان چل رہے ہیں اور ایسے وقت میں یہ حرکت قابل تشویش ہے۔اس لئے ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔طلبا نے کہا جناح سے جامعہ کا یا کسی مسلمان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔یہ صرف اور صرف ماحول خراب کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔تو وہیں دوسری طرف جامعہ انتطامیہ یہ کہہ کر اپنا دامن جھاڑرہا ہے کہ معاملہ یونیورسٹی کیمپس سے باہر کا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا