English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظاہرین پر فائرنگ سے 45ہلاکتیں،نکاراگوآ کی پارلیمنٹ نے پولیس کے خلاف سچائی کمیشن قائم کردیا

share with us

مناگوا:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)نکاراگوآ کی پارلیمان نے ایک ایسا کمیشن قائم کر دیا ہے، جو ملکی پولیس کے ہاتھوں کم از کم بھی پینتالیس مظاہرین کی حالیہ ہلاکت کے خونریز واقعات کی چھان بین کرے گا۔ اس کمیشن کے ارکان کی تعداد پانچ ہے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔ وہ اپنا کام پارلیمان سے باہر کریں گے اور حقائق تک پہنچنے کے لیے کسی بھی شہری سے پوچھ گچھ کر سکیں گے۔ یہ کمیشن تین ماہ میں اپنی رپورٹ پارلیمان میں پیش کرے گا۔ یہ درجنوں ہلاکتیں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہوئی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا