English   /   Kannada   /   Nawayathi

عرب اتحادکے حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر درجنوں حملے،22باغی ہلاک

share with us

طیاروں نے باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا،حکام


صنعاء:08؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحاد کے طیاروں نے باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے کتاف، باقم، ملاحیط اور میدی کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر بھی درجنوں حملے کیے۔ حملوں میں22 باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعاء میں عرب اتحاد کے طیاروں نے باغی حوثی ملیشیا کے زیر کنٹرول وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے کتاف، باقم، ملاحیط اور میدی کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے مورچہ بند ٹھکانوں پر بھی درجنوں حملے کیے۔ حملوں میں22 باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ادھر یمن کی سرکاری فوج کے میڈیا سینٹر نے صعدہ کے مشرق میں کتاف کے محاذ پر پیش قدمی اور کتاف ضلعے کے مراکز پر دھاوے کی تصدیق کی ہے۔دوسری جانب یمنی فوج کو باقام میں آل صبحان اور ابوبا کے علاقوں پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا