English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کے پانچ شہروں میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ اسکولز قائم

share with us

ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ اور تبوک میں ماڈل ڈرائیونگ اسکولزبھی متعارف کروایئے گئے،حکام


ریاض:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی کا کہنا ہے کہ مملکت میں خواتین کی ڈرائیونگ سے معلق تمام مطلوبہ امور کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ بعض سعودی جامعات کے تعاون سے خواتین کے لیے کئی ماڈل ڈرائیونگ اسکولز بھی متعارف کروا دیے گئے ہیں۔البسامی کے مطابق ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ اور تبوک میں خواتین کے لیے پانچ ڈرائیونگ اسکولز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مملکت کے دیگر شہروں میں بھی ان اسکولز کے افتتاح پر غور کیا جا رہا ہے۔شعبہ ٹریفک کے سربراہ نے بتایا کہ جن جامعات کے تعاون سے ڈرائیونگ اسکولز کے قیام کے منصوبے پر عمل جاری ہے وہ مملکت میں خواتین کو اعلی سطح پر ڈرائیونگ کی تعلیم دینے کے لیے پر عزم ہیں۔ اس سلسلے میں تربیتی مراکز بین الاقوامی معیار کے حامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جامعات کی طالبات کو تعلیم کے اوقات میں ہی ڈرائیونگ کی تربیت دی جائے گی اور انہیں اس کے لیے علاحدہ سے وقت نکالنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا