English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیا میں 21انسانی اسمگلر اور127سری لنکن لنکن مہاجرین گرفتار

share with us

کوالالمپور:07؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا میں انسانوں کے اسمگلروں کے ایک نیٹ ورک سے وابستہ درجن بھر مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔جس میں 127 سری لنکن مہاجرین کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں، جب ایک ایسی کشتی کو پکڑا گیا، جس میں 127 سری لنکن مہاجرین کو اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کشتی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ جا رہی تھی۔ حکام کے مطابق سولہ مشتبہ اسمگلر اس کشتی میں سوار تھے جبکہ دیگر پانچ مشتبہ افراد کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا