English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرانسیسی صدر کے خلاف مظاہرہ،2ہزار اضافی پولیس اہلکار تعینات

share with us

پیرس:06؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے 2ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ تعیناتی صدر ایمانوئل ماکروں کی صدارت کا پہلا سال مکمل ہونے پر کیے گئے احتجاج کے تناظر میں کی گئی ہے۔ پیرس میں یکم مئی کو عالمی یوم محنت کے موقع پر پرتشدد مظاہرے کیے گئے تھے۔ پولیس نے ان مظاہروں میں گرفتار کیے گئے 7 افراد پر کاریں نذر آتش کرنے اور ہنگامہ آرائی کی فرد جرم عائد کر دی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا