English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں حوثیوں کی سپورٹ کے شبہے میں قطری انٹیلی جنس کا افسر پکڑا گیا

share with us

صنعاء:03؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں حکومتی ذرائع نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ قطری انٹیلی جنس کے ایک افسر کو حراست میں لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ حوثیوں کو سپورٹ کر رہا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا کہ یمنی سرکاری فورسز نے المہرہ صوبے میں قطری افسر محسن الکربی کو پکڑا تو وہ اس وقت شحن کی سرحدی گزر گاہ کے ذریعے یمنی اراضی سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ یہ گزرگاہ یمن کو سلطنت عمان سے ملاتی ہے۔دوسری جانب قطری حکام نے محسن الکربی کی گرفتاری کا اقرار کیا ہے۔ انسانی حقوق کے قومی کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں دعوی کیا گیا ہے حراست میں لیا جانے والا قطری یمنی اراضی میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کے لیے جا رہا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا