English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطرحکومت نے غزہ میں 50لاکھ ڈالر کے نئے منصوبوں کی منظوری دیدی

share with us

منصوبے غزہ کی پٹی کیلئے قطر کی خصوصی کمیٹی کے زیرنگرانی مکمل کئے جائیں گے

غزہ :03؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)قطر کی حکومت نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے مزید نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔ یہ منصوبے غزہ کی پٹی کیلئے قطر کی خصوصی کمیٹی کے زیرنگرانی مکمل کئے جائیں گے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق قطرکے تعاون سے غزہ میں نئے منصوبوں کی منظوری کے حوالے سے ایک مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں فلسطینی وزارتوں سے منسلک عہدیداروں، سول سوسائٹی اور دیگر سرکردہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے غزہ میں تعمیر نو کیلئے قائم کردہ قطری کمیٹی کے سربراہ سفیر محمد العمادی نے کہا کہ دوحہ غزہ میں 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کررہا ہے۔ اس رقم سے غزہ کی پٹی میں روزمرہ بہبود کا ایک مرکزقائم کیا جائے گا جسے حمد بن جاسم سینٹر کا نام دیا گیا ہے۔ اس مرکز میں دماغی فالج کے شکار بچوں، خواتین اور مردوں کے علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ الزھرا شہر میں قصرالعدم آڈیٹوریم قائم کیا جائے گا۔ شہر میں حمد بن خلیفہ آل ثانی اسکول اور ایک رہائشی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔ منصوبوں پر کام کے لیے غزہ کی 13 مقامی کمپنیوں سے تعاون لیا جائے گا۔ ان کمپنیوں نے بھی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا