English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب،فیملی ٹیکسی کو منظم کرنے کا لائحہ عمل جاری

share with us

جدہ:03؍مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں فیملی ٹیکسی کو منظم کرنے کا لائحہ عمل جاری کردیا گیا۔ فیملی ٹیکسی میں خاتون کی موجودگی لازمی ہو گی ،ٹرانسپورٹ نظام کی خلاف ورزی پر 5ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے مطابق فیملی ٹیکسی کو منظم کرنے والا لائحہ عمل جاری کردیا گیا، جس کے مطابق فیملی ٹیکسی میں خاتون کی موجودگی لازمی ہو گی بصورت دیگر اسے فیملی ٹرانسپورٹ نظام کی خلاف ورزی مانا جائے گا اور اس پر 5 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔فیملی ٹیکسی لائحہ عمل نے متعدد خلاف ورزیوں اور ان پر سزاؤں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔ اس کے تحت اگر کسی ایک شہر کے اندر فیملی ٹیکسی اجازت نامہ رکھنے والے ڈرائیور نے وہ گاڑی کسی اور شہر میں چلائی تو ایسی صورت میں بھی 5 ہزارریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا جبکہ مقررہ مقصد کے علاوہ کسی اور غرض کے لئے فیملی ٹیکسی کو استعمال کرنے پر جرمانہ 3 ہزار ریال ہوگا۔ ٹیکسی میں بچوں یا مردوں کے ہوتے ہوئے فیملی ٹیکسی کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی کوئی اور خدمت فراہم کرنے پر 2 ہزار ریال جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا