English   /   Kannada   /   Nawayathi

دبئی علم اور انسانی ترقی اتھارٹی نے رمضان کیلئے سکول کے اوقات کا اعلان کر دیا 

share with us

دبئی:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات میں گورنمنٹ ادروں اور دیگر تنظیموں نے رمضان کے شروع ہونے سے دو ہفتے پہلے ہی اپنے نظام اوقات پر کام کرنا شروع کر دیا ہے اور بعض اداروں نے تو رمضان کیلئے اوقات کا اعلان بھی کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق باقی اداروں کی طرح دبئی علم اور انسانی ترقی اتھارٹی نے بھی اعلامیہ جاری کر دیا ہے کہ رمضان میں سکولوں کے اوقات پانچ گھنٹے تک کے ہوں گے ۔دبئی علم اور انسانی ترقی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکولر کے مطابق رمضان میں سکول کے اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک یا پھر صبح ساڑھے 8 بجے سے دوپہر 1 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے ۔ سکول کی ٹائمنگ کے علاوہ علم اور انسانی ترقی اتھارٹی نے سکول انتظامیہ کو رمضان میں جسمانی سرگرمیاں روکنے کے بھی احکامات جاری کیے ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا