English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے غزہ کے تین شہداء کے جسدخاکی ورثاکے حوالے کرنے سے انکار کردیا

share with us

تینوں فلسطینیوں کو خان یونس کے مشرق اور رفح کے علاقے میں سرحد پر گولیاں مار کر شہید کیا گیاتھا
غزہ :02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی رابطہ کار کو بتایا گیا ہے کہ فوج نے دو روز قبل غزہ کی سرحد پرتین فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔ان تینوں فلسطینی شہدا کی عمریں بیس سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی رابطہ کار کو بتایا گیا ہے کہ تینوں فلسطینیوں کو خان یونس کے مشرق اور رفح کے علاقے میں سرحد پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔غزہ میں سرحدی امور کے انچارج ماھر ابو عوف نے بتایا کہ صہیونی فوج کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ اس نے تین روز قبل غزہ کی سرحد پر خان یونس کے عطیہ محمد العماوی اور یوسف احمد العماوی جب کہ سولہ سالہ بچے یوسف جاسر ابو جزر کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔قابض فوج کا کہنا ہے کہ 16 سالہ ابو جزر کے ساتھ آنے والے تین دوسرے لڑکوں کو حراست میں لے لیا گی ہے۔قابض حکام نے تینوں شہدا کے جسد خاکی ان کے ورثا کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ شہدا کی میتیں غیرمعینہ مدت کے لیے فوج کی تحویل میں رہیں گی۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا