English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت نے 25 سرکاری سکولوں کی نجکاری کردی

share with us

2020 تک مختلف محکموں کی نجکاری کی جائے گی جس سے 11 ارب ڈالر حاصل ہوں گے،سعودی حکومت


ریاض:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی حکومت نے سرکاری محکموں کی نجکاری کا آغاز 25 سکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے سے کردیا ہے، 2020 تک مختلف محکموں کی نجکاری کی جائے گی جس سے 11 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 سرکاری سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر رہی ہے ۔ ماضی میں سکولوں کا ڈھانچہ مکمل طور پر حکومتی فنڈز پر چلتا تھا تاہم 2014 میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے سرکاری خزانے پر دباو آیا اور حکومت نے نجی سرمایہ کاروں کی تلاش شروع کر دی۔سعودی حکومت کی جانب سے صحت، رہائش، نقل و حمل اور دیگر شعبوں کو 2020 تک پرائیوٹائز کیا جائے گا جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو 11 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔ یہ بات پہلے سے متوقع تھی کہ سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سکولوں کا نمبر سب سے پہلا ہو گا۔۔سعودی عرب کے نئے فرماروا سعودی معیشت کو تبدیل کر کے اس کا تیل پر انحصار کم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ آنے والے وقت میں سرکاری نوکریوں کی ضمانت نہیں ہو گی۔سعودی عرب میں گھروں کی قیمتیں ایک بڑھتا ہوا شکوہ ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی نجکاری کی جا رہی ہے۔سعودی عرب میں جاری اصلاحات میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت اور ملک میں دہائیوں بعد سینیما کھولے جانے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ خواتین نے سٹیڈیم جا کر فٹ بال میچ اور ریسلنگ کے مقابلے بھی دیکھے۔خیال رہے کہ سعودی وزارتِ تعلیم نے جنوری میں مکہ اور جدہ کے 60 سکولوں کے ڈیزائن، تعمیرات اور سہولیات کی بحالی کیلئے ٹینڈر کا اعلان کیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا