English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا شمالی کوریا سربراہ ملاقات کے ممکنہ مقام میں سنگاپور کا اضافہ،ملاقات جلد متوقع

share with us

واشنگٹن /سیؤل:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کم جونگ ان اور مون جائی ان کی تاریخی ملاقات کے بعد امریکی صدر کی ملاقات جلد متوقع ہے اور ملاقات کے ممکنہ مقامات کے نام بھی سامنے آرہے ہیں جس میں سنگا پور کے نام کااضافہ ہو گیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیاہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان سے ملاقات کا مقام سنگاپوربھی ہو سکتا ہے جبکہ جنوبی اور شمالی کوریا کا سرحدی گاؤں پان من جوم ممکنہ مقامات کی فہرست میں پہلے ہی سے موجود ہے ،تاہم سنگاپور سمیت دیگر ملکوں پر بھی غور کیا جاسکتاہے۔ٹرمپ نے اس یقین کا بھی اظہا کیا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی ملاقات کامیاب ملاقات ہوگی اور بہت جلد ہو گی۔صدر ٹرمپ نے کم جونگ ان کے جوہری تجربہ گاہ کو بند کرنے کے اعلان کوبھی سراہا اور کہا کہ کِم بہت بے باک اور صاف گو ثابت ہوئے۔واضح رہے کہ 1950کی دہائی میں ہونے والی تین سالہ کوریائی جنگ کے بعد کم جونگ ان 65 سال بعد جنوبی کوریا جانے والے شمالی کوریا کے پہلے سربراہ تھے جس نے پہلی مرتبہ جنوبی کوریائی سرزمین پر قدم رکھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا