English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا ،چین ،روس سمیت پانچ ممالک سعودی عرب میں ایٹمی پلانٹس کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں

share with us

پر امن مقاصد کیلئے ایٹمی پلانٹ تیار کرنے میں سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے،امریکی حکام کا بیان
ریاض:02؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا ،چین ،روس سمیت پانچ ممالک سعودی عرب میں ایٹمی پلانٹس کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں اوراس کام کے حصول کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔سعودی عرب تجارتی، صنعتی، تکنیکی ضرورت سمیت دیگر پر امن مقاصد کیلئے ایٹمی پلانٹ تیار کرنا چاہتا ہے ، سعودی کابینہ اس حوالے سے قومی جوہری پالیسی کی منظوری بھی دے چکی ہے اور آئندہ بیس سال میں 16 جوہری توانائی کے مراکز قائم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ،وہ امریکا سے جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہے۔امریکی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق 5ممالک کی کمپنیاں سعودی مملکت سے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ان میں امریکا ، چین ، روس ، فرانس اور جنوبی کوریا کی کمپنیاں شامل ہیں۔غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پر امن مقاصد کیلئے ایٹمی پلانٹ تیار کرنے میں سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہئے،اور ایٹمی عدم پھیلاو کی شرائط کے ساتھ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ایٹمی پلانٹ بنانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لئے روس اور چین سعودی عرب کی مدد کرسکتے ہیں،لیکن اپنے سعودی دوستوں کے ساتھ ہمیں گفتگو کرنی چاہیے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا