English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزل

share with us

ہر سخن ہر حرف میں ہر شعر میں
آپ ہی کی گفتگو کرتے ہیں ہم
لاکھ چہرے کو چھپائیں وہ مگر
آئینہ تو روبرو کرتے ہیں ہم
آپ بھی خنجر کو دیں آرام کچھ
اور دامن کو رفو کرتے ہیں ہم
غیر سے شکوہ شکا ئت چھوڑئیے
اپنی باتیں دو بدو کرتے ھیں ہم
کھو گئے ما ضی میں جو چہرے شکیل
ان کی خوا ہش کو بکو کرتے ہیں ہم 

غزل

الیزی بیتھ کے مونا

زندگی ہی مری بن گئی ہے غزل
ساتھ جب سے مرے چل پڑی ہے غزل

مہکی مہکی فضائیں ہیں چاروں طرف
جب سے باغِ سخن میںِ کھلی ہے غزل

وہ کہیں اوس ہے موتیوں کی طرح
تو کہیں آنسووں کی نمی ہے غزل

بات کرتی نہیں صرف محبوب کی 
وقت کے ساتھ اب چل رہی ہے غزل

ایک شاعر پہ رب کا کرم دیکھیے 
اک عطا بن کے اُس کو ملی ہے غزل

ساتھ دینے ردیف آگے آگے چلے 
قافیوں کو جو لے کر چلی ہے غزل

وہ دھلے آسماں پر دھنک رنگ ہے 
سات رنگوں کی جادوگری ہے غزل

اُس نے اٹھ کر جگایا مجھے نیم شب
اس طرح بھی کبھی جاگ اٹھی ہے غزل

لب پہ ہے واہ تو، آہ دل سے اُٹھی 
بزم میں ساز پر جب چھڑی ہے غزل

سُننے والے تو مدہوش ہی ہوگئے 
جب کسی نے مرصّع کہی ہے غزل 

بھائے موناؔ نہ کیوں اُس کی اِک اِک ادا
خوبصورت بہت، چلبلی ہے غزل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا