English   /   Kannada   /   Nawayathi

جرمنی میں انتہائی دائیں بازو کی رائش بْرگر تحریک کے کارکنوں کے تعداد میں 80فیصد اضافہ

share with us

برلن ۔یکم مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)جرمنی میں رائش بْرگر (رائش سٹیزن) نامی تحریک کے کارکنوں کے تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی کے داخلی خفیہ ادارے اور تحفظِ آئین کے وفاقی دفتر (بی ایف وی) کے اندازوں کے مطابق انتہائی دائیں بازو کی اس تحریک کے کارکنوں کی تعداد اٹھارہ ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے، جو 2016ء کے مقابلے میں اسّی فیصد زیادہ ہے۔ ان افراد میں سے 950 کا شمار انتہائی دائیں بازو کے شدت پسندوں میں ہوتا ہے۔ خود کو ’جرمن رائش‘ کے شہری قرار دینے والے یہ افراد وفاقی جمہوریہ جرمنی کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کرتے اور یہ سمجھتے ہیں کہ نازی دور کی جرمن ریاست ابھی تک موجود ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا