English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کا صنعاء کے ہوٹل میں مخلوط اجتماع پر دھاوا،دوملازمین گرفتار

share with us

صنعاء ۔یکم مئی 2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے جنگجوؤں نے برج السلام ہوٹل کے قہوہ خانے ( کافی شاپ) میں چھاپا مار کارروائی کی ہے اور مرد وخواتین صارفین کو خدمات مہیا کرنے کے الزام میں اس کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق حوثیوں کے ایک قہوہ خانے پر دھاوے کے وقت موجود علی القباطی نامی ایک شہری نے بتایاکہ میں نے ان کے رویے پر اعتراض کیا تھا جس پر انھوں نے مجھے محض اس بنا پر گرفتار کر لیا تھا کہ میں نے نیکلس اور جین پہن رکھی تھی۔اس شہری نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے مجھے کہاکہ میں بے حیائی پھیلا رہا ہوں ۔ پھر انھوں نے ایک عہد نامے پر دستخط لیے اور مجھ اس وعدے پر چھوڑ دیا تھا میں آیندہ کسی قہوہ خانے میں نہیں جاؤں گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا