English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کے گڑھ صعدہ صوبے کا پانچ اطراف سے محاصرہ،بمباری سے سات ہلاک

share with us

ضلع کتاف میں العطفین کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری،ایک گاڑی تباہ


صنعاء:30؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے شمالی صوبے صعدہ میں حوثی ملیشیا کے جتھوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ادھر صوبے کے مشرقی ضلع کتاف میں العطفین کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام سات حوثی مارے گئے۔اس دوران صوبے کے مختلف محاذوں پر لڑائی دیکھنے میں آئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی فوج نے اعلان کیا کہ حوثی جماعت کے سربراہ کے گڑھ صعدہ صوبے کو پانچ اطراف سے محاصرے میں لے لیا گیا ہے تا کہ فوج کی مسلسل پیش قدمی کے ساتھ عسکری آپریشن مکمل کیا جا سکے۔یمنی فوج کے مطابق صوبے کے مشرقی ضلعے کتاف میں العطفین کے علاقے میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر توپ خانوں سے گولہ باری کی گئی۔ اس کے نتیجے میں باغیوں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار تمام سات حوثی مارے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا