English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الاقصیٰ میں مسلمانوں کا داخلہ، جھڑپوں میں کم سے کم 50 زخمی

share with us

مقبوضہ بیت المقدس 28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع)  مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے پہلے قبلہ اول مسجد اقصی میں قریباً دو ہفتے کے بعد ہزاروں مسلمان عبادت کے لیے داخل ہوگئے ہیں اور اس دوران مسجد الاقصیٰ کے اندر اور باہر اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں کم سے کم پچاس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسرائیل کے مسجد اقصی کے داخلی دروازوں پر سکیورٹی اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے تھے اور انھوں نے مسجد میں داخلے کا بائیکاٹ کررکھا تھا۔وہ اس کے باہر شاہراہوں پر نمازیں ادا کررہے تھے،اسرائیل نے منگل کے روز داخلی دروازوں پر لگائے گئے میٹل ڈیٹیکٹروں کو ہٹا دیا تھا۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کی دوپہر نمازیوں کے مسجد میں داخل ہونے کے فوری بعد جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔فلسطینی میڈیا اور ریڈ کراس نے الاقصیٰ کے احاطے کے اندر اور اس سے باہر اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں چھیالیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔الحرم الشریف میں فلسطینیوں کے داخلے کے وقت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے ہیں۔ بہت سے نمازی چلاّ رہے تھے اور وہ اللہ اکبر کی صدائیں بلند کررہے تھے۔اسرائیلی پولیس نے مسجد الاقصیٰ کے ایک دروازے کو آخری وقت میں بند رکھنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے یہ خدشہ پیدا ہوگیا تھا کہ فلسطینی بائیکاٹ ختم کرنے کا انکار کر سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا