English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران میں منعقدہ عالمی حفظ وقرأت مسابقہ میں اول انعام حاصل کرنے والے حافظ انیس بھٹکل پہنچے

share with us

 

کوسموس اسپورٹس سینٹرکی جانب سے کیا گیا شاندار استقبال 

بھٹکل 28؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوزے ایران میں منعقدہ عالمی حفظ وقرأت مسابقہ میں اول انعام حاصل کرنے والے حافظ انیس ابن برہان الدین بڈو کے بھٹکل پہنچنے پر کوسموس اسپورٹس سینٹر کی جانب سے شاندار استقبال کرتے ہوئے ان کی تہنیت کی گئی ۔ کوسموس کلب میں منعقدہ اس خصوصی استقبالیہ پروگرام میں علماء کرام نے ان کی خدمت میں مبارکبادی پیش کی ۔ حافظ انیس صاحب نے اپنے تأثرات بیان کرتے ہوئے اس اعزاز پر اللہ کا شکر ادا کیا اور ساتھ ہی ساتھ مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل اور کوسموس اسپورٹس سینٹر کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے سابق مہتمم حضرت مولانا عبدالباری صاحب ندوی رحمۃ اللہ کا خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیچھے حضرت مولانا کی محنتیں کار فرما رہیں ہیں ، اگر وہ انہیں اس حالت پر دیکھتے تو ضروری خوش محسوس کرتے ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے نانا اور نانی کا بھی یاد کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بھی مجھے اس حالت میں دیکھتے تو ان کو کتنی خوشی محسوس ہوتی وہ ناقابلِ بیان ہے، حافظ صاحب نے اپنے خالہ زاد بھائی مولوی اسماعیل انجم کا بھی خصوصی تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی فکریں نہ ہوتیں اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ان کا داخلہ نہ کراتے تو وہ اس مقام تک نہیں پہنچتے۔ انہوں نے موجود حاضرین سے گذارش کی کہ اپنی اولاد کو دنیوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں اور انہیں شبینہ مکاتب میں ضرور بھیجیں ۔ انہوں نے قرآن کریم سے خصوصی تعلق قائم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تفسیر قرآن کی نشستوں میں ہم بیٹھ کر مستفید ہوں او رجو چیزیں ہمیں معلوم نہیں ہیں وہ علماء کرام سے معلوم کریں اور قرآن سے اپنی وابستگی کا ثبوت پیش کریں۔ قاضی مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ جو بینائی سے محروم ہے اور غریب گھرانہ سے جس کاتعلق تھا ، اللہ نے انہیں کس بلندی پر آج پہنچایا ۔ پورے ہندوستان کی جانب سے نمائندگی نہ صرف ہندوستان اور ہماری ریاست کرناٹک بلکہ بھٹکل کے لیے بھی یہ بات قابلِ فخر ہے۔ مولانا نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک سیکھنے کی کوئی عمر متعین نہیں ہے۔ دل میں ہر شخص کے یہ نیت ہونی چاہیے کہ موت سے پہلے پہلے ہم قرآن کریم کو ضرور سیکھیں گے۔ملحوظ رہے کہ اس خصوصی نشست کا آغاز حافظ انیس کی تلاوت سے ہوا ۔ استقبالیہ اور شکریہ کے کلمات مولانا محمد تیمور گوائی ندوی نے ادا کیے۔ دعائیہ کلمات پر یہ نشست اپنے اختتام کو پہنچی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا