English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوسموس الامارات کی جانب سے چوبیس گھنٹہ کا خوبصورت ملن پروگرام کا انعقاد

share with us

دبئی 27؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) کوسموس الامارات کی جانب سے پورے 24 گھنٹوں کا عظیم الشالان سالانہ ملن پروگرام فارم ہاوس ام القوین روڈ اس مہینے کی 19 تاریخ کی رات سے شروع ہوکر 20 تاریخ کی رات کو اختتام پذیر ہوا- 24 گھنٹوں کے اس پروگرام میں سب سے خوبصورت کڑی بروز جمعہ بعد نماز عصر ایک چھوٹے سے جلسہ کے ساتھ شروع ہوئی  جس میں کوسموس اسپورٹس سینٹر کا مختصر تعارف اور الامارات میں انکی کارگردگی کی سالانہ رپوٹ خوبصورت انداز میں جنرل سکریٹری جناب توفیق کھومی صاحب نے پیش کی۔ شہر سے تشریف فرما مہمان جناب اسماعیل چڑوباپا شاہ بندری اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور مترنم آواز میں اپنے کلام سے بھی سامعین کو محظوظ کیا ۔ اسکے بعد کوسموس الامارات کی جانب سے پرسنالیٹی ایوارڈ اف دی ایئر کیلئے جنرل سکریٹری جناب توفیق کھومی صاحب کو انکی بے لوث  خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے جناب ایس ایم سید خلیل الرحمن صاحب کے ہاتھوں ٹرافی و سپاس نامہ سے نوازا گیا۔ اسی طرح شہر سے آئے ہوئے مہمان جناب اسماعیل چڑوباپا صاحب اور امارات میں مقیم جناب با وا آمیر تونسے صاحب و محمد حسین ہارون خان صاحب کو انکی خدمات کو سراہتے ہوئے شال پوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی۔ اسٹیج پر تشریف فرما مہمانوں کے خوبصورت تاثرات قابل قدر تھے۔ صدر محترم جناب عبدالباسط صوبیدار صاحب کا خطبہ صدارت بہت اچھے انداز میں آپسی اتحاد  پر تھا۔ ننھے منے بچوں کی جانب سے تلاوت قرآن پاک اور نعت پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا۔
مولانا عبدالباری چامنڈی کے استقبالیہ، غفران دامدا ابو کے شکریہ کلمات و تبریز گوائی کی نظامت کے ساتھ جلسہ کا اختتام ہوا۔ مہمانوں نے اس جلسہ کو خوب سراھا ۔ ممبروں کی کثیر تعداد نے جلسہ کو کامیاب بنایا۔ بعد نماز مغرب ممبروں کیلئے ایک منٹ پروگرام رکھا گیا تھا اور آخر میں رافل ڈرا کے ذریعے اس خوبصورت ملن کا اختتام ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا