English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کے حافظ محمد انیس بڈو نے ایران میں منعقدہ عالمی حفظ ، قرأت مسابقہ میں اول انعام حاصل کیا 

share with us

بھٹکل /تہران 25؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) ایران میں منعقدہ عالمی حفظ قرأت مسابقہ میں بھٹکل سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد انیس ابن برہان الدین بڈو نے اول انعام حاصل کرکے شہرِ بھٹکل اور پورے ملکِ ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ موصوف نے ایران میں منعقدہ حفظ قرأت مسابقہ میں ہندوستان کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا تھا ، پہلے راؤنڈ میں بھی امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔ الحمدللہ اس راؤنڈ میں انہوں نے سبھوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پورے ہندوستانیوں کا سر فخر سے اونچا کردیا ہے۔اس موقع پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندووی سمیت دیگر مؤقر اساتذہ نے ان کی خدمت میں مباکبادی پیش کی ہے۔ ادارہ فکروخبر بھی حافظ محمد انیس کی خدمت میں مبارکبادی پیش کرتا ہے اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔ ملحوظ رہے کہ موصوف اس سے قبل عالمی اور ملکی پیمانوں پر منعقدہ حفظ قرأت مسابقوں میں بھی امتیازی نمبرات سے کامیابی درج کرچکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا