English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنٹوال : ایس ڈی پی آئی لیڈر نے اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لینے کا کیا فیصلہ 

share with us

 

فرقہ واریت پھیلارہی پارٹیوں کو شکست دینا مقصد 

بنٹوال : 25؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) ایس ڈی پی آئی کی جانب سے مقامی اسمبلی حلقہ سے نمائندگی کرنے والے ریاض فرنگی پیٹ نے اپنا پرچۂ نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاض کا کہنا ہے کہ انہو ں نے یہ فیصلہ فرقہ واریت پھیلارہی پارٹیوں کو شکست دینے اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے لیے لیا ہے۔ مزید کہا کہ موجودہ حالات میں سیکولر جماعتوں کی نمائندگی کرنے والے امیدواروں کو بڑی تعداد میں جیت حاصل ہونے کے امکانات ہیں۔ انہو ں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہمارے لیڈران اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اگر ہماری پارٹی کے امیدوار سے سیکولر ووٹوں کی تقسیم کا خوف ہو اور اس سے فرقہ واریت پھیلارہی پارٹیوں کو فائدہ حاصل ہوتا ہو تو ہم سیکولر پارٹیوں کے ساتھ کھڑے رہے گے ۔ فیس بک پر ریاض احمد نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے پارٹی کو اس بات کا یقین دلانے کی کوشش کہ انتخابات میں ضرورمقابلہ کروں گا لیکن پارٹی کا فیصلہ ہے کہ یہاں سے پرچۂ نامزدگی واپس لیا جائے۔ یہ طریقہ فرقہ واریت پھیلارہی پارٹیوں کو شکست دینے اور جمہوری اقداروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔ میں پارٹی کے کارکنان سے درخواست کروں گا کہ پارٹی کے اس فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے اس کو قبول کریں۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ ہماری برادری کے تحفظ اور جمہوریت کے اقداروں کی حفاظت کے لیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پہلی کی طرح عوام کا تعاون اور پیار ان کے ساتھ رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا