English   /   Kannada   /   Nawayathi

قیدی خاتون نے ڈیڑھ برس میں قرآن حفظ کرلیا

share with us

جدہ:25؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)جدہ کے اصلاح گھر کی 35سالہ قیدی خاتون نے ڈیڑھ برس میں قرآن حفظ کرلیا۔ حفظ قرآن کی معروف فلاحی انجمن خیر کم کے ماتحت دار التوبہ میں قرآن کریم حفظ کرایا گیا۔ معلمات کا کہناہے کہ ہمارا کام قیدی خواتین کی ذہنی حالت بہتر بنانا اورحفظ قرآن کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا رہا۔ انجمن کے چیئرمین عبدالعزیز حنفی نے کہاکہ قیدی خاتون نے قرآن کریم حفظ کرکے ثابت کردیا کہ وہ مستقبل کی زندگی راہ حق پر گزارنے کا عزم کرچکی ہے۔ دارالتوبہ سے اس سال 113قیدی خواتین فیض یاب ہوچکی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا