English   /   Kannada   /   Nawayathi

بنٹوال میں غیر قانونی جمع شدہ تینتیس لاکھ کی ریت ضبط 

share with us

 

بنٹوال 25؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) بی سی روڈ پر واقع نیتراوتی پل کے قریب واقع ایک جگہ پر بنٹوال پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر جمع شدہ تینتیس لاکھ کی ریت کل ضبط کرلی ۔ اطلاعات کے مطابق ایک نجی کمپنی کی جانب سے بھاری مقدار میں غیر قانونی طور پر ریت جمع کرنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریت ضبط کرلی ہے اور متعلقہ محکمہ کی تحویل میں دے دی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایل اینڈ ٹی کمپنی جس کا سکلیش پور اور بی سی روڈ کے درمیان کئی تعمیراتی کام چل رہے ہیں نے پانے منگلور میں ایک جگہ کرایہ پر لی تھی اور وہاں پر 2000لاری ریت غیر قانونی طور پر جمع کی تھی۔ مذکورہ جگہ پر اب بھی 900لاری ریت جمع ہے ۔ یہ کارروائی ایس پی روی کانتھ گوڑا کی ہدایات پر انجام دی گئی جس میں آئی پی ایس افسر اکشئی ایم ، ایس چندرا شیکھر ، یہی ایس آئی پرسننا ، ایس آئی ہریش اور دیگر پولیس افسران شامل تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا