English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق ایم ایل اے وجئی کمار شیٹی نے کانگریس پر وعدہ خلافی کا لگایا الزام 

share with us

منگلور 25؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) شمالی منگلور سے انتخابات لڑنے کے لیے کوشش کررہے سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق ایم ایل اے وجئی کار شیٹی نے کانگریس پر وعدہ خلافی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے انہیں سیٹ دینے کے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے اور ٹکٹ دوبارہ موجودہ ایم ایل اے محی الدین باوا کو دیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں اس سے یہ کہا گیا تھا کہ صرف ایک ٹرم کے لیے محی الدین باوا کو سیٹ دی جارہی ہے لیکن کانگریس نے اپنا وعدہ توڑتے ہوئے دوسری مرتبہ بھی محی الدین باوا کو سیٹ دی ۔ شیٹی نے مزید کہا کہ پارٹی لیڈر اے کے انتھونی ، آسکر فرنانڈیس اور جناردھن پجاری نے انہیں ایم ایل سی سیٹ دینے کا وعدہ کیا تھا ، جب وقت آیا تو وہ اپنے وعدے سے مکرگئے۔ میں میرے پرانے اسمبلی حلقہ سے انتخابات لڑنے کا خواہشمند تھا لیکن پارٹی لیڈران نے میرے ساتھ کھیل کھیلتے ہوئے مجھے ٹکٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی سی سی صدر راہل گاندھی کی شہر میں آمد کاوہ انتظار کررہے ہیں ، وہ اس سے قبل اے آئی سی سی سکریٹری اور دیگر حضرات سے بات چیت کرچکے ہیں اور یہ معاملہ وہ دوبارہ ضرور اٹھائیں گے۔ انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی باتوں کا صحیح جواب نہیں دیا گیا تو وہ ان مقامی لیڈران کے نام سامنے لائیں گے جنہوں نے ان کے خلاف کارروائی کی ہے۔ بی جے پی میں شمولیت کی افواہ کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی یا دیگر کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہورہا ہوں ، ہندوستان میں کانگریس سے اچھی کوئی پارٹی نہیں ہے۔ اسی لیے پارٹی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں انتخابات میں صرف بعض مقامی لیڈران کی وجہ سے ٹکٹ حاصل نہیں کرسکا۔ اس موقع پر کئی ایک لیڈران بھی موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا