English   /   Kannada   /   Nawayathi

پانچ روپیے کا ڈاکٹر بھی آزاد امیدوار, مانڈیا حلقہ سے کرناٹک اسمبلی کے لئےکریںگے مقابلہ

share with us

مانڈیا:25؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) مشہور ڈاکٹر شنکرگوڑا جوشکر کے اس ضلع میں پانچ روپئے کے ڈاکٹر کے نام سے مشہور ہیں اورروزانہ تقریبا500مریضوں کا علاج کرتے ہیں،آزاد امیدوار کے طورپر مانڈیا حلقہ سے کرناٹک اسمبلی کے لئے مقابلہ کریں گے۔مانڈیا حلقہ زائد مصارف والے انتخابی مہم کے حلقہ کے طور پر جانا جاتا ہے ،یہاں سے وہ مقابلہ کر رہے ہیں۔ڈاکٹر گوڑامکمل پیکیج کے ساتھ پانچ روپئے میں ہر مریض کا علاج کرتے ہیں ، اس میں مکمل تشخیص ،مشاورت،نسخہ،دوائیں اور انجکشن شامل ہیں۔وہ اس علاقہ میں گزشتہ 35برس سے کافی مشہور ہیں۔شیوالی کے متوطن اور بانڈی گوڑا لے آوٹ کے رہنے والے ڈاکٹر گوڑا کے اس ضلع میں کافی مداح ہیں،انہوں نے نہ ہی اپنی فیس میں اضافہ کیا اور نہ ہی بہتر پیکیج کے باوجود پرائیویٹ اسپتال میں ملازمت کی۔اپنی بیوی رکمنی ، بیٹی اجوالا اور دیگر کے ساتھ وہمنی پال کے سرکردہ کستوربا میڈیکل کالج سے میڈیکل گریجویٹ ڈاکٹر گوڑانے ونی رولوجی اینڈ ڈرماٹولوجی میں اپنا پی جی ڈپلومہ بھی کیا۔ وہ ہر روز اس ٹاون میں تقریبا 500روپئے کا علاج کرتے ہیں۔ماہر جلد کا کہنا ہے کہ ان کے جادوئی ہاتھوں سے جلدی امراض اورجنسی امراض کا علاج بھی ممکن ہے ،ان کی مقبولیت ضلع کے ہر کونے تک جاپہنچی ہے ۔لوگ جذام ،کھجلی اور جنسی امراض کے مرض کے علاج کے لئے بھی ان سے نسخے لکھواتے ہیں۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس حلقہ میں کئی مسائل ہیں ،اس کی وجہ سے وہ یہاں سے مقابلہ کرناچاہتے ہیں۔ابتدا میں وہ جے ڈی ایس سے ٹکٹ کے خواہش مند تھے ۔وہ بی جے پی سے بھی ٹکٹ کی توقع کر رہے تھے تاہم کسی نے بھی ان کو ٹکٹ نہیں دیا جس پر انہوں نے آزاد امیدوار کے طور پرمقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا