English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے آج 5امیدواروں نے اپنا پرچۂ نامزدگی کیا داخل ، جے ڈی ایس سے سید محمد امجد ایس ایم ہوں گے امیدوار 

share with us

 

بھٹکل 24؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) اگلے ماہ منعقد ہونے والے کرناٹکا اسمبلی انتخابات کے لیے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کا آج آخری دن تھا۔ بھٹکل ۔ ہوناور اسمبلی حلقہ کے لیے آج کل پانچ امیدواروں نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا جس میں ایک امیدوار جے ڈی ایس سے ، ایک مہیلا امپاور منٹ پارٹی سے اور تین امیدواروں نے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔ جے ڈی ایس کی جانب سے سید محمد امجد ایس ایم نے ، مہیلا امپاورمنٹ کی جانب سے عبدالغفور اور آزاد امیدوار کے طور پر جینتھ نائک ، پرکاش پنٹو نے اپنا اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا ۔ ملحوظ رہے کہ جے ڈی ایس کی جانب سے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے عنایت اللہ شاہ بندری کے نام کا اعلان کیا گیاتھا لیکن تنظیم کی جانب سے حمایت نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے اپنا ٹکٹ جے ڈی ایس کے لیے واپس دے دیا ۔ جس کے بعد آج جے ڈی ایس کے امیدوار کے طور پر سید محمد امجد ایس ایم نے اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا