English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں امتحان سالانہ کا آغاز ہوگیا 

share with us

بھٹکل 24؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) جنوبی ہند کی مشہور دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں آج سے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔آج سے شروع ہونے والے یہ امتحانات تقریباً نو روز تک جاری رہیں گے اور 3؍ مئی کو اختتام کو پہنچے گے ۔ ان کا سالانہ نتیجہ 10مئی بروز جمعرات کو ہوگا ۔ فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد ندوی نے بتایا کہ عربی درجات بشمول علیا اور ثانویہ میں تقریباً 590طلباء امتحانات دے رہے ہیں جبکہ جامعہ کے مکاتب ، مکتب نوائط کالونی ، مکتب چوک بازار اور مکتب کارگدے میں تقریباً 600طلباء امتحانات دے رہے ہیں۔ امتحانی وقت صبح نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے متعین کیا گیا ہے۔ ان طلباء میں درجہ اطفال سے درجہ ہفتم عربی تک کے طلباء شرکت کررہے ہیں جبکہ درجہ ہشتم عربی جن کا امتحان عالم اسلام کی مشہور دینی درسگاہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنو کے تحت ہوتا ہے 18 اپریل سے شروع ہوچکا ہے جس کے تحت کل 57طلباء امتحان میں شریک ہیں۔درجہ حفظ کے طلباء کے امتحانات بھی آج سے شروع ہوچکے ہیں ۔ جامعہ اسلامیہ جامعہ آبادمیں 140طلباء جبکہ مکاتب میں تقریباً 91طلباء امتحانات دے رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا