English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت : فلپائن کا سفارت خانہ خادماؤں کی اسمگلنگ میں ملوّث

share with us

کویت سٹی ۔ :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)کویتی پارلیمنٹ کے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں فلپائن کی سفارتی نمائندگی کو کم کیا جائے۔ یہ مطالبہ فلپائن کے سفارت خانے کے کویتی شہریوں کے گھروں سے متعدد خادماؤں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے پس منظر میں آیا ہے۔ادھر کویتی وزارت خارجہ نے فلپائن کے ایک ذمَے دار کی جانب سے کویت کو ضرر پہنچانے والے بیان کے بعد چوبیس گھنٹوں کے اندر دوسری مرتبہ فلپائن کے سفیر ریناٹو پیڈرو اوویلا کو طلب کر لیا۔کویت اور فپلائن کے درمیان کشیدگی میں دوبارہ سے اضافہ سوشل میڈیا پر زیر گردش اْن وڈیو کلپوں کے سبب ہوا جن میں فلپائن کے سفارت خانے کے کئی اہل کار سفارتی نمبر پلیٹس کی گاڑیوں میں کویتی شہریوں کے گھروں سے خادماؤں کو اسمگل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔کویت میں فلپائن کے سفیر نے اقرار کیا کہ سفارت خانے نے ایک زمینی ٹیم کے زریعے ان کارروائیوں میں مداخلت کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ مذکورہ ٹیم نے ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے اپنا کام شروع کر رکھا ہے۔ البتہ اوویلا نے اس امر کی تردید کی کہ سفارت خانے کے ارکان نے کویتی شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا۔فلپائن کی وزارت خارجہ کے مطابق اس طریقے سے تقریبا 26 خادمات کو اسمگل کیا گیا۔اس کے مقابل کویتی پارلیمنٹ کے ارکان نے باور کرایا ہے کہ فلپائن کے سفارت خانے نے جو کچھ کیا ہے وہ ریاست کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی اور قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ منیلا کے سفارتی مشن کو نا پسندیدہ قرار دیا جائے تا کہ بین الاقوامی سطح کی خلاف ورزی کا اعادہ نہ ہو۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا