English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب : شمالی سرحدی صوبے میں تدریسی عمل معطّل

share with us

ریاض :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) سعودی عرب میں "شمالی سرحدی" صوبے میں محکمہ تعلیم نے اتوار کے روز تمام اسکولوں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صوبے میں محکمہ تعلیم کے سرکاری ترجمان خالد المضیانی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں بتایا کہ تدریسی عمل معطل رکھنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی بنیاد پر کیا گیا۔ سعودی خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق رپورٹ میں اتوار کے روز مزکورہ صوبے میں گرد و غبار کی آندھی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔المضیانی نے باور کرایا کہ تدریسی عمل کے معطل رہنے کے دنوں کی تلافی کے لیے متبادل پیریڈز کا طریقہ کار نافذ العمل ہو گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا