English   /   Kannada   /   Nawayathi

امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی

share with us

ابوظبی :22؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)امارات میں گھریلو ملازمین کو پیشہ تبدیل کرنے کی اجازت مل گئی۔عرب ٹی وی کے مطابق اماراتی عدلیہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو ملازمین کا پیشہ تبدیل کیا جاسکتا ہے اگر دو شرائط پوری کردی جائیں، پہلی یہ کہ جس کارکن کا پیشہ تبدیل کیا جارہا ہو اسے پیشہ کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہ ہو اور دوسری یہ کہ پیشہ جو اختیار کیا جارہا ہو وہ لیبر قوانین میں موجود ہو۔ عدلیہ نے کہا ہے کہ امارات کا فیڈرل قانون پیشوں کی تبدیلی کی اجازت دیتا ہے ۔ گھریلو عملے کے پیشے کی تبدیلی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا